کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان نیشنل پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن غلام نبی مری اور سابقہ ضلعی انفارمیشن سیکریٹری نسیم جاوید ہزارہ نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب صدر منظور احمد رند ، جنرل سیکریٹری شاہ حسین ترین ، سینئر نائب صدر فرید اللہ خان ، نائب صدر ظفر بلوچ ، فنانس سیکرٹری عصمت سمالانی ، سنیئر جوائنٹ سیکرٹری کفایت علی ، جوائنٹ سیکرٹری عدنان سعید ، ایگزیکٹیو باڈی کے ارکان شہزادہ ذوالفقار ، رضا الرحمٰن ، سلیم شاہد ، سید خلیل الرحمٰن ، ارشد بٹ ، مرتضی زہری، محمد عامر اور محب اللہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔