• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں دہشتگردی واقعات کی مذمت کرتے ہیں، لیاقت بلوچ

لاہور (نیوزرپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے بلوچستان میں دہشت گردی واقعات کی مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔منصورہ سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے کئی شہروں میں دہشت گردی اور خوف و ہراس کا ماحول ہے، اگرچہ ادارے کہہ رہے ہیں کہ حالات کنٹرول میں ہیں تاہم بذات خود یہ بہت بڑا سوال ہے کہ صوبہ میں بھرپور طاقت کے استعمال کے باوجود امن قائم کیوں نہیں ہوسکا۔ بلوچستان کے عوام غیر محفوظ ہیں اور صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ برقرار صورتحال سے انٹیلی جنس اداروں کے معیار کا بھی اندازہ ہوتا ہے۔
لاہور سے مزید