• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام فیملی فیسٹیول کا انعقاد

لاہور (خبرنگار) پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہیلی کالج آف کامرس کی گراؤنڈ میں سالانہ سپورٹس اینڈ فیملی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام، خزانہ دار تسنیم کامران،کنٹرولر امتحانات محمد رؤف نواز، ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر محمد شبیر سرور و دیگر انتظامی افسران نے شرکت کی۔ فیسٹیول میں افسران کے درمیان کرکٹ، رسہ کشی، ایتھلیٹکس سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔
لاہور سے مزید