• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اسرائیل حملوں کے ایک ماہ بعد بھی ایران کی میزائل داغنے کی 50 فیصد صلاحیت برقرار


فوٹو: ایرانی میڈیا
فوٹو: ایرانی میڈیا 

امریکا اسرائیل حملوں کو ایک ماہ گزر گیا لیکن ایران کی میزائل داغنے کی 50 فیصد صلاحیت اب بھی برقرار ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے نے انٹیلی جنس ذرائع سے رپورٹ جاری کردی، جس میں کہا گیا کہ ایران کے پاس تقریباً نصف میزائل لانچرز اور حملہ کرنے والے ڈرون ہزاروں کی تعداد میں ہیں، جبکہ اپنے ساحل کے دفاع کے لیے بھی کروز میزائلوں کا ایک بڑا حصہ موجود ہے۔

امریکی انٹیلیجنس کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق ایران مسلسل امریکی اور اسرائیلی حملوں کے باوجود اب بھی اپنی اہم فوجی صلاحیت کا بڑا حصہ برقرار رکھے ہوئے ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے تقریباً 50 فیصد میزائل لانچرز اور ہزاروں ڈرونز اب بھی فعال ہیں، جو خطے میں کسی بھی وقت بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایران نے اپنے بہت سے میزائل لانچرز کو زیرِ زمین سرنگوں اور غاروں میں محفوظ کر رکھا ہے، جس کی وجہ سے انہیں مکمل طور پر تباہ کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ اسی طرح ایران کے ساحلی کروز میزائل، جو آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، بڑی حد تک محفوظ ہیں۔

دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاؤس نے رپورٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم ذرائع امریکی فوج کی کامیابیوں کی توہین کرنا چاہتے ہیں، حقیقت میں ایرانی بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملوں میں 90 فیصد کمی آئی۔

ترجمان پینٹاگون نے بھی رپو رٹ کو مکمل طور پر غلط قرار دے دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید