• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عافیہ کی رہائی یقینی بنانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، فوزیہ صدیقی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)عافیہ موومنٹ وولنٹیئر کنونشن اور ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےعافیہ موومنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ان گمنام ہیروز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے لیے انتھک جدوجہد کی،کنونشن میں شریک افراد اورآن لائن سپورٹرز کی بڑی تعداد نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئےجدوجہد جاری رکھنے کا عہد کیا جبکہ سیکڑوں رضاکاروں نے اپنے خون سے دستخط کر کے عہد کیا کہ عافیہ کی واپسی تک جدوجہدجاری رکھیں گے، اس موقع پر متفقہ قرارداد منظور کی گئی، شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے اور واپسی پر عافیہ سے خصوصی ملاقات کے لیے 3 خصوصی وی آئی پی پاسز بھی دیئے گئے، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ ڈاکٹر عافیہ اس جرم کی پاداش میں قید ہیں جو انہوں نے کیا ہی نہیں، پاکستانی حکومت اور اسٹبلشمنٹ سے اپیل ہے کہ عافیہ کووطن واپس لانے کا وقت آگیا ہے، قوم کی بیٹی کی رہائی کو یقینی بنانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے،متحد ہو کر عافیہ کی آزادی کے لیے آواز بلند کریں، انہوں نے کہا کہ جب ہم عافیہ کی آزمائش کے سفر میں ایک انتہائی اہم موڑ پر کھڑے ہیں تو ہم ان لوگوں سے درخواست کرتے ہیں جو رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں وہ ایسا کرنا بند کر دیں، عافیہ کی بے گناہی ثابت ہو چکی اس کے باوجود وہ قید ہے،ڈاکٹر عافیہ کے امریکی وکیل کلائیو اسٹافورڈ اسمتھ نے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان تمام لوگوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس مشکل کیس میں انتھک محنت کی، ڈاکٹر عافیہ کا کیس تشدد کی سب سے خوفناک مثال ہے جس کا انہوں نے گزشتہ 25 سالوں میں مشاہدہ کیا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ عافیہ صدیقی دنیا کی مظلوم ترین خاتون ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ سال 2026 عافیہ صدیقی کی آزادی کا گواہ بنے گا، اسے اور اس کے بچوں سمیت اغوا کیا گیا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا، مختلف شخصیات کو ایوارڈز اور شیلڈز دی گئیں ان میں محمد زبیر سابق گورنر سندھ، سینیٹر مشتاق احمد خان چیئرمین پاکستان رائٹس موومنٹ،سینیٹر طلحہٰ محمود، عبدالحاکم قائد، حلیم عادل شیخ اور دیگرشامل ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید