کراچی (اسٹاف رپورٹر)کےالیکٹرک نے کہا ہے کہ اعظم بستی کے علاقے میں نصف بجلی چوری ہو جاتی ہے، ریکوری میں بہتری کی کوششیں جاری رکھتے ہوئے اعظم بستی میں سہولت کیمپ کا انعقاد کیا جس میں 1500 سے زائد صارفین نے رخ کیا، جس کے نتیجے میں 76 لاکھ روپے کے واجبات کی وصولی ممکن ہوئی، اعلامیے کے مطابق اعظم بستی کے علاقے میں صارفین کی مجموعی تعداد 15 ہزار سے زائد، واجبات 86 کروڑ 60 لاکھ روپے تک پہنچ چکے ہیں، علاقے میں بجلی کے تقریباً نصف یونٹس یا تو چوری کی نذر ہو جاتے ہیں یا ادائیگی کے بغیر بجلی استعمال کی جاتی ہے ۔