• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوریہ ازبکستان کے اعلیٰ سطح وفد نے کے پی ٹی کا دورہ کیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جمہوریہ ازبکستان کی وزارتِ ٹرانسپورٹ کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے پہلے نائب وزیرِ ٹرانسپورٹ عمراؤف مامنبی آلٰہ برگینووِچ کی قیادت میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کا دورہ کیا، چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل شاہد احمدریٹائرڈ نے سینئر افسران کے ہمراہ وفد کا استقبال کیاملاقات کے دوران چیئرمین کے پی ٹی ریٹائرڈ ریئر ایڈمرل شاہد احمد نے ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کو سراہا اور اس امر کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے عوام کے مابین دیرینہ تہذیبی اور فکری روابط موجود ہیں۔چیئرمین کے پی ٹی نے وفد کو کراچی پورٹ کے جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی، جن میں ایسٹ ویسٹ کنیکٹیویٹی برج، فیری ٹرمینل میں میری ٹائم بزنس ڈسٹرکٹ اور ساؤتھ وارف کی توسیع شامل ہیں اس کے علاوہ لیاری ایلیویٹڈ فریٹ کوریڈور، کراچی نادرن بائی پاس، ملیر ایکسپریس وے اور ML-1 کے تحت ریل فریٹ کی توسیع جیسے اہم کنیکٹیویٹی اقدامات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید