کراچی(اسٹاف رپورٹر) مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نےکہا ہے کہ بھارت طویل عرصے سے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر کے دہشتگردی کی وارداتیں کروانے میں براہ راست ملوث ہے،بھارتی خفیہ ایجنسیاں پاکستان کے اندر اپنے سہولت کاروں کو منظم انداز میں فنڈنگ، لاجسٹک سپورٹ اور تربیت فراہم کر رہی ہیں تاکہ پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچایا جا سکے۔بھارت خطے میں امن کا دشمن ہے اور اپنی اندرونی ناکامیوں اور مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتا ہے۔