کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں مبینہ مقابلے کے دوران زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانہ کی حدود سیکٹر 9E میں پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہواملزمان کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ملزم کی شناخت تنویر علی جبکہ ساتھی کی محمد نعمان محفوظ کے ناموں سے ہوئی ہے ، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پسٹلز،چھ موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی گئی جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل بھی تحویل میں لے لی گئی ہے ۔