کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے 8فروری کی رضاکارانہ شٹر ڈاؤن ہڑتال روکنے کے لیے بدترین کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے،سندھ پولیس کے ذریعے کراچی سمیت صوبے بھر میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریاں، گھروں پر چھاپے اور دروازے توڑے جا رہے ہیں، اب تک 124 سے زائد پی ٹی آئی رہنما، کارکن اور منتخب نمائندے گرفتار، کئی افراد نامعلوم مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔