• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی، یوپی ایس بیٹری پھٹنے سے دھماکہ کے باعث گھر کی چھت گرگئی میاں، بیوی اورکمسن بیٹی زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی نمبر6 سیکٹر 51 اے میں واقع گھرمیں یوپی ایس کی بیٹری دھماکے سے پھٹنے کے باعث گھر کی چھت گرنے سے میاں بیوی اورکمسن بیٹی زخمی ہوگئے،اطلاع ملنے پر پولیس ،ریسکیو ادارے اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچا اور زخمیوں کو فوری طوری پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں شناخت عمران ولد عبدالجبار،فرحہ زوجہ عمران اور میرب دختر عمران کے نام سے کی گئی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید