کراچی(جنگ نیوز) مسلم لیگ( ن )بزنس فورم کے مرکزی صدر اشتیاق بیگ نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ایکسپورٹر اور صنعتی شعبے کیلئے اعلان کردہ بڑے ریلیف کے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے بروقت اور مثبت قدم قرار دیا ہے، بزنس فورم نے ایکسپورٹ ری فنانس اسکیم کی شرح،صنعتی بجلی کے نرخوں میں کمی کو سراہا جو پاکستان کی برآمدی مسابقت میں اضافے اور صنعتی ترقی کے فروغ میں مدد گار ثابت ہوگا ۔