کراچی(اسٹاف رپورٹر )کراچی میں انسداد پولیومہم پیر سے شروع ہوگی، کمشنر کراچی سید حسن نقوی کا کہنا ہےکہ انتظامیہ نے انتظامات مکمل کر لئے ہیں، محکمہ صحت اور انتظامیہ نے مل کر جامع منصوبہ بندی کی ہے،کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس میں دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ مہم 8 فروری تک جاری رہے گی اس دوران اکیس لاکھ سے زاید بچوں کو پولیو کے قطرے پلاے جائیں گے۔