کراچی (اسٹاف رپورٹر)ممتاز خطیب علامہ صادق عباس عابدی نے کہا ہےکہبعض ممالک کے درمیان جنگی صورتحال کے باوجود اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ باشعور عالمی رہنماؤں نے ہمیشہ جنگ کے مقابلے میں امن کو تروجیح دی ہے ،آج بھی دنیا کے بیشتر ممالک قیام امن کیلئے ایک دوسرے سے بات چیت اور مزاکرات کی ضرورت کو محسوس کررہے ہیں،عالمی امن فورم کو دیانت داری کے ساتھ دنیا میں قیام امن کی کوششوں کو جاری رکھنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ کشمیر ،فلسطین سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے درمیان متنازع معاملات کا منصفانہ حل ضروری ہے،انہوں نے بلوچستان میں ہونے والے حالیہ پر تشدد واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شدید مزمت کی ہے۔