• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڑکوں کے کنارے قائم غیر قانونی کچرا کنڈیوں کے خاتمے کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی کی ہدایات پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن احسن رضا کی زیر صدارت صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں تمام اضلاع کے متعلقہ افسران اور چائنیز کمپنیوں کے عہدیداران نے شرکت کی ،اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن نے کہا کہ ایم ڈی سالڈ ویسٹ کی سخت ہدایت ہے کہ شہر میں صفائی کا معیار واضح طور پر نظر آنا چاہیے جن کمپنیوں کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، وہ اپنی کارکردگی میں فوری بہتری لانے کے لیے جامع حکمتِ عملی مرتب کریں، انہوں نے کہا کہ سڑکوں کے کنارے صفائی اور جگہ جگہ قائم غیر قانونی کچرا کنڈیوں کا فوری خاتمہ یقینی بنایا جائے، غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور معاہدے کے مطابق کام نہ کرنے والی کمپنیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے،انہوں نے واضح کیا کہ تمام گاڑیاں اور مکینیکل مشینری آن روڈ اور ٹریکر سسٹم سے لیس ہونی چاہئیں، تمام کمپنیاں خستہ حال کچرا دان فوری طور پر تبدیل کریں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید