• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہندوستان اور افغانستان پاکستان میں مداخلت بند کردیں، خالد مقبول صدیقی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہےکہ ہندوستان اور افغانستان پاک سرزمین میں مداخلت کا گھناؤنا کھیل فوری بند کردیں،انہوں نے ملک دشمن قوتوں کی جانب سے بلوچستان میں مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی سے دہشت گردوں کے مضموم مقاصد خاک میں مل گئے، دہشت گردوں کی جانب سے خواتین اور بچوں کو استعمال کرنا شرم ناک عمل ہے، انہوں نے شہید اہل کاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید