کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی صنعتی ایریا مہران ٹاؤن میں زیرتعمیرعمارت میں اچانک اگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرلی، اطلاع پر فائربریگیڈ کے عملے نے پہنچ کر آگ پرقابوپالیا،کورنگی فائراسٹیشن کے فائر آفسرظفرخان نے بتایا کہ آگ زیرتعمیرعمارت میں موجودلکڑیوں میں لگی تھی،جانی نقصان نہیں ہوا اور فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔