کراچی (جنگ نیوز)اسلامی جمعیت طالبات سندھ کی ناظمہ آمنہ صدیقی نے کہا ہے کہ طلبہ یونین کے انتخابات مسترد کرنا طلبہ کو ان کے آئینی حق سے محروم کرنے کے مترادف ہے، کراچی یونیورسٹی میں انتخابات کروانے کی درخواست مسترد کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یونین سازی آئینِ پاکستان اور عالمی اصولوں کے مطابق بنیادی حق ہے۔طلبہ یونین تعلیمی اداروں میں بہتری، مسائل کے حل اور مستقبل کی قیادت کی تربیت کا ذریعہ رہی ہے۔ پابندی مسائل کا حل نہیں، شفاف اور منظم انتخابات ہی اصل حل ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ طلبہ یونین کیلئے وضح اصول و ضابطہ اخلاق مقرر کیے جائیں اور انتخابات کو یقینی بنایا جائے۔ طلبہ کو فیصلہ سازی کے عمل سے دور رکھنا تعلیمی نظام کیلئے ہرگز سودمند نہیں۔