• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظیم آباد کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی تعمیرات عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے، اسلم خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی گرینڈ الائنس کے چیئرمین محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ عظیم آباد کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے درجنوں پلاٹوں پر کروڑوں روپے مالیت کی غیر قانونی تعمیرات سندھ ہائی کورٹ کے ایک حکم کی کھلی خلاف ورزی ہے، کے ڈی اے اسکیم 33کے سیکٹر 6-A میں واقع مذکورہ سوسائٹی کی زمین پر قابض لینڈ مافیا کا سرغنہ عبدالخالق فاروقی اور ایس بی سی اے کا سسٹم آپریٹر آصف شیخ عوام سے مبینہ کئی ارب روپے لوٹ چکے ہیں، وہ یہاں متاثرین کے ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید