کراچی ( پ ر ) غریب عوام پارٹی کے چئیرمین ارشد حسین نے کاروباری افراد کے ایک وفد سے پانی پت ہاؤس میں ملاقات کے موقع پر کہا کہ پاکستان بھر کے صنعتکاروں تاجروں کا یہ دیرینہ مطالبہ تھا لیکن آئی پی پیز کی لوٹ مار نے عام شہریوں کو ہی نہیں قومی صنعت وتجارت کا پہیہ الٹا چلا دیا، کراچی اور سندھ اپنی اہمیت کے باوجود دگرگوں حالات کا شکار ہیں، کراچی کے شہریوں کی زندگی اجیرن ہےاور وہ بنیادی انسانی ضروریات کی شدید قلت کا شکار ہیں ،انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، گیس بجلی پانی، ٹریفک کے گھمبیر مسائل، ماحولیاتی آلودگی سے ذہنی اور دیگر مریضوں کی تعداد میں اضافے کی صورتحال فوری فلاحی اقدامات کی متقاضی ہے۔