کراچی (اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی سیکر ٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والی حالیہ دہشتگردی کی ہم بھر پور مذمت کر تے ہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی سے دہشتگردوں کے مقاصد خاک میں مل گئے ،ہم شہید اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں عالمی طا قتیں ایک مضبوط اور نیو کلیئر قوت سے مسلح پاکستان کو بر داشت نہیں کر سکتیں اسی لئے وہ ملک میں اپنے پراکسیز کے ذر یعے دہشت گردوں کو پروان چڑ ھا رہی ہیں جو گز شتہ کئی سال سے ملک کو نقصان پہنچا رہی ہیں قوم دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہے ، انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور افغانستان پاک سرزمین میں مداخلت کا گھناؤنا کھیل بند کردیں ، پاکستان کے محافظ کسی صورت پاکستان کی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دیں گے علامہ شبیر حسن میثمی نے اہلکاروں کے بلند حوصلے کو سراہا۔