اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) اسٹرٹیجک سرمایہ کاری میں شفافیت بڑھانےکے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔وفاقی حکومت نےآئی ایم ایف کی شرط پر ایس آئی ایف سی کی پہلی سالانہ رپورٹ جاری کرنےکےلیےایکشن پلان تیار کرتے ہوئے ٹائم لائن کا تعین کردیا۔ایس آئی ایف سی کی سالانہ رپورٹ جون دو ہزار ستائیس تک عوام سطح پرجاری کی جائےگی۔رپورٹ میں تمام سرمایہ کاریوں کی معلومات شامل کی جائیں گی ۔ ایس آئی ایف سی کی سالانہ رپورٹ کا مسودہ دسمبر2026 تک جمع کرایا جائےگا اور حتمی رپورٹ مارچ 2027 تک جمع کی جائےگی ،سرکاری دستاویزات کے مطابق اسٹریٹجک سرمایہ کاری کےحوالے سےشفافیت کو بڑھانے کے لیے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی پہلی سالانہ رپورٹ تیارکرکے عوامی سطح پر جون 2027 تک جاری کی جائےگی،رپورٹ میں ان تمام سرمایہ کاریوں کی معلومات شامل ہوں گی جن میں ایس آئی ایف سی کی جانب سے سہولت فراہم کی گئی ہے بشمول فراہم کردہ مراعات، ٹیکس، پالیسی،ریگولیٹری یا قانون سازی، مراعات کا تفصیلی جوازاورمراعات کی قدر کا تخمینہ شامل ہوگا-رپورٹ میں سرمایہ کاری بورڈ ترمیمی ایکٹ کے آرٹیکل ٹین ایف کے نفاذ سے متعلق معلومات بھی شامل ہوں گی۔