• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوامِ متحدہ اہلکار نے عمران خان کو لندن سوسائٹی کا شیر کہا، ایپسٹین فائلز میں انکشاف

کراچی (ایمن صدیقی) اقوامِ متحدہ اہلکار نے عمران خان کو لندن سوسائٹی کا شیر کہا، ایپسٹین فائلز میں انکشاف، ڈی کلاسیفائیڈ ای میلز میں بانی پی ٹی آئی کے اثر و رسوخ کو سفارتی مقاصد کیلئے استعمال کرنیکی کوشش سامنے آئی۔ ایپسٹین فائلز کی تازہ ریلیز میں شامل خفیہ دستاویزات (ڈی کلاسیفائیڈ ای میلز) سے سن 2013 میں کی جانے والی ایک سفارتی کوشش پر روشنی پڑتی ہے، جس کا مقصد پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کے اثر و رسوخ کو استعمال کرنا تھا، یہ سب اس سے کئی سال پہلے ہوا جب وہ پاکستان کے وزیرِاعظم بنے۔ یہ وضاحت جون 2013 کی ایک ای میل میں سامنے آئی، جو اقوامِ متحدہ کی سابق اہلکار نصرہ حسن نے ناروے کے سفارتکار اور اس وقت انٹرنیشنل پیس انسٹیٹیوٹ کے صدر ترجے روڈ لارسن کو بھیجی تھی۔ نصرہ حسن نے عمران خان کو ’’لندن سوسائٹی کا شیر‘‘ قرار دیا۔ وہ اس بات پر گفتگو کر رہی تھیں کہ مغرب کی حمایت یافتہ صحت سے متعلق اقدامات کس طرح پاکستان میں اثر و رسوخ حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ خط و کتابت ان دستاویزات میں شامل ہے جو جمعے کے روز امریکی محکمۂ انصاف نے جیفری ایپسٹین کے مالی اور پیشہ ورانہ نیٹ ورک کی تحقیقات کے تحت جاری کیں۔ اس وقت عمران خان ایک اپوزیشن سیاست دان اور سابق عالمی شہرت یافتہ کرکٹر تھے، جو مغربی دارالحکومتوں میں کسی سرکاری عہدے کے بجائے اپنی سماجی روابط کی وجہ سے زیادہ جانے جاتے تھے۔

اہم خبریں سے مزید