• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوی اسمبلی کا اجلاس آج پانچ بجے ہوگا، 13 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا

اسلام آ باد ( راناغلام قادر )قوی اسمبلی کا اجلاس آج برو زپیر شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہا ئوس اسلام اآ باد میں سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت ہو گا۔اجلاس کیلئے 13نکا تی ایجنڈا جاری کردیاگیا ہے۔ اجلاس میں انجم عقیل خان سر حد کی بندش کی وجہ سے افغانستان میں پھنسے پا کستانی طلبہ کے بارے میں توجہ دلائو نو ٹس پیش کریں گے۔نعیمہ کشور اور دیگر ملک میں پولیو کے نئے کیسز سامنے اآ نے کے بارے میں توجہ دلائو نو ٹس پیش کریں گے۔وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی سنٹر زآف ایکسی لنس ترمیمی بل2026 پیش کریں گے۔وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ پیمرا تر میمی بل2025 ۔ اے پی پی ترمیمی بل 2025اور نیو ز پیپرز ایمپلائز ایکٹ ترمیمی بل 2025منظوری کیلئے پیش کریں گے۔بزرگ شہریوں کے ایکٹ میں ترمیم سے متعلق مجلس قائمہ کی رپورٹ پیش کی جا ئے گی۔ دریں اثنااسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس 2 فروری 2026، بروز پیر، سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔ اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوگا۔بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کا مقصد قومی اسمبلی کے 24ویں اجلاس کے دوران ایوان کی کارروائی، ایجنڈے کی ترتیب، اجلاس کے دورانیے اور ایوان کے نظم و ضبط سے متعلق امور پر پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت کرنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید