• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ اجلاس کیلئے 23 نکاتی ایجنڈا جاری، قانون سازی متوقع

اسلام آباد (ساجد چوہدری )سینٹ کا اجلاس (آج)پیر کی سہ پہر چار بجے شروع ہو گا جس کیلئے 23 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے ،ایوان بالا میں آج پرائیویٹ ممبر ڈے ہو گا جس میں ارکان کی طرف سے نئے بل بھی پیش کئے جائیں گے جبکہ قانون سازی بھی متوقع ہے ، قائمہ کمیٹیوں کی طرف سے رپورٹ کردہ صورت میں پاکستان پینل کوڈ 1860 اور ضابطہ فوجداری 1898 میں مزید ترمیم کیلئے فوجداری قوانین (ترمیمی )بل 2023، انسداد انسانی اسمگلنگ(ترمیمی)بل 2024، انسداد الیکٹرانک جرائم(ترمیمی)بل 2024،پاکستان پینل کوڈ (ترمیمی)بل 2024، خاندانی عدالتیں (ترمیمی) بل 2024،بچوں کے خلاف جسمانی سزا کی ممانعت سے متعلق بل اسلام آباددارالحکومت میں جسمانی سزاکی ممانعت(ترمیمی)بل 2022 بھی منظوری کیلئے ایجنڈے کا حصہ ہیں۔
اہم خبریں سے مزید