اسلام آباد(عاطف شیرازی) ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا، مٹی کا تیل چار روپے بیانوے پیسےفی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے،اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اضافےکےبعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت175 روپے80 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کااطلاق یکم فروری سے کیا گیا ہے۔