کراچی (اسٹاف رپورٹر) سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق ہونے والے ایک اور شخص کی میت شناخت کے بعد لواحقین کے سپرد کردی گئی۔ سانحہ گل پلازہ میں شہید ہونے والے لانڈھی شیرپاؤ کے رہائشی 65 سالہ جہانگیر شاہ ولد منور شاہ جوکہ شاپنگ کے لئے گل پلازہ گئے اور شہید ہوئے ڈی این کی شناخت کے بعد میت ایدھی سرد خانے سے لواحقین کے حوالے کی گئی۔