• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکورٹی فورسز امن و سلامتی کی ضامن ہیں، مراد علی شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جا رہا ہےسیکورٹی فورسز کی شاندار کامیابیاں ملک میں امن و سلامتی کی ضمانت ہیں پاک افواج نے مادر وطن کے لئے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں مراد علی شاہ نے شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دھرتی کے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کی سلامتی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اب وقت آگیا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ہمیشہ کے لئے جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو بُری طرح ناکام بنادیا سیکورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ اب کوئی دشمن ملک میں امن کو سبوتاژ نہیں کر سکتا۔
اہم خبریں سے مزید