پشاور(کرائمرپورٹر)پشاورکےعلاقے انقلاب میں سابقہ دشمنی پر ملزموں نے افغان رکشہ ڈرائیورجبکہ بڈھ بیرمیں مکان کے تنازعہ پرملزم نے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیاہے۔ تھانہ انقلاب پولیس کو مسماۂ نغمانہ سکنہ گھڑی پھندونے بتایاکہ اس کا شوہر سلا میر رکشہ ڈرائیور تھااوروہ رکشہ نکال کر گھر سے گیا، بعدازاں اسے اطلاع ملی کہ اسے فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا ۔ اس نے آکر دیکھا تو مصری خان روڈ پرشوہرکی قتل شدہ نعش پڑی تھی۔ اس نے قتل کی دعویداری ملزمان لال بند اور ثابت ساکنان افغانستان پر کی اور بتایاکہ انہوں نے موٹرسائیکل پر آکر شوہر کو قتل کیا ہے جن کے ساتھ سابقہ قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی ہے ۔ ادھر تھانہ بڈھ بیر پولیس کو عبداللہ ولد سرتاج ساکن بازید خیل نے بتایاکہ اس کا والدسرتاج فوت ہوچکا ہے جبکہ اس کی والدہ مسرت بی بی بعمر41سال نے اپنے دیور فہیم سے شادی کی تاہم وہ اکثر والدہ کے ساتھ مکان کے تنازعے پر لڑائی جھگڑے کرتا تھا، گزشتہ روزوہ دکان ڈیری فارم میں موجود تھا اس دوران شہباز ٹاون بازید خیل میں ملزمان فہیم، امتیاز اور بختیار نے فائرنگ کرکے گھر کے اندر ماں کو قتل کردیا ہے ۔ وجہ عناد مکان کا تنازعہ ہے ۔ واقعہ کے بعد ورثاءنعش پولیس تھانے لے آئے جسے پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔