• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارمڑ ،بے روزگار شخص کی مبینہ خودکشی، گلبہار دو راہزن فائرنگ تبادلے میں زخمی

پشاور (کرائم رپورٹر) پشاور کے علاقے ارمڑ میں بے روزگار شخص نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی جبکہ گلبہار پولیس پر حملہ کرنے والا مبینہ دو راہزن فائرنگ تبادلے کے دوران زخمی ہوگئے۔ تھانہ ارمڑپولیس کو مسماة فرہادہ زوجہ رفیق نے بتایاکہ وہ شپنوگھڑے ارمڑ پایاں کے رہائشی ہیں، اس کا43سالہ شوہر رفیق ولد شکیل گزشتہ دو تین ماہ سے بے روزگارتھا او رکوئی کام کاج نہیں کرتا تھا۔ ان حالات کی وجہ سے وہ میرے ساتھ لڑائی جھگڑاکرتا جبکہ بچوں کوبھی مارتا پیٹتا۔گزشتہ رات اس نے کمرے کے اندرا پنے گلے میں مبینہ طور پر پھنداڈال کر لٹک گیا اورخودکشی کرلی۔ واقعہ کی اطلاع پر ایس ایچ اوخالد آفریدی تفتیشی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھی کرکے نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔ ادھر فائرنگ تبادلہ کے دوران دو مبینہ راہزن احمد زئی اور عبد العزیز زخمی ہوگئے، ملزموں کی فائرنگ سے پولیس موبائل گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس کاکہناہے کہ ریکارڈ چیک کرنے پرمعلوم ہوا کہ ملزمان تھانہ گلبہار پولیس کو قتل،اقدام قتل، راہزنی کی دو وارداتوں میں مطلوب ہیںجن کے قبضے سے موٹرسائیکل 125 اور اسلحہ بھی برآمد کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
پشاور سے مزید