پشاور(کرائمرپورٹر) تھانہ متنی کے علاقے میں پانی کے نالے کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جبکہ تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں دوستوں کو موبائل فونز اور نقدی سے محروم کردیا گیا۔ متنی پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ ادیزئی میں پیش آیا ہے جہاں سید اورنگزیب شاہ ولد سید شاہ باچا ساکن تازی خیل ادیزئی نے بتایاکہ پانی کے نالے کے تنازعہ پر ملزمان نے فائرنگ کرکے اس کے بھائی عالمزیب بعمر 53/54 سال کوموت کے گھاٹ اتاردیا ہے ۔ انہوں نے قتل کی دعویداری ملزمان عزیز اور ثنان ساکنان ادیزئی پر کی ہے ۔ واقعہ کے بعد ورثاء نےمقتول کی نعش پک اپمیں ڈال کر تھانہ متنی لے گئے اور وہاں احتجاج بھی ریکارڈ کیا ۔پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔ ادھر تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کوآصف زیب ساکن موسیٰ زئی محلہ بازیدخیل نے بتایاکہ وہ رنگ روڈ پر موٹروے چمکنی کے قریب گاڑی میں دوستوں حمزہ اور محسن اوربلال کے ہمراہ بیٹھ کردیگر دوستوں کا انتظار کررہے تھے اس دوران ایک نوجوان موٹرسائیکل 125پر آیا جس نے پستول کی نوک پرانہیں یرغمال بنایا اور مجھے سے 2موبائل فونز ،حمزہ سے موبائل اور 43ہزار روپے لیے تاہم دوسرے ساتھیوں سے کچھ نہیں لیا اورقریبی گلی میں داخل ہوکر فرار ہوگیا، پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔