پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور فرنٹیئر 4x4کلب کے باہمی اشتراک سے 14ویں انڈس ریور واٹر کراس جیپ ریس تاریخی مقام ہنڈ صوابی دریائے سندھ کے مقام پر یکم فروری کو منعقد ہوگی جس میں 100 کے قریب 4x4 جیپ ایکشن میں نظر آئیں گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی محمد عثمان محسود نے ایک اجلاس کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس شہریار محمود، ڈائریکٹر ٹورازم محمد علی سید، ڈپٹی ڈائریکٹر ایونٹس صنم بشیر، صدر فرنٹیئر 4x4 کلب بابر خان بھی موجود تھے۔