• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوتھیہ،گھر کے اندر گیس سلنڈر دھماکہ،گھرمکمل طور پر منہدم، گاڑی ورکشہ تباہ

پشاور(کرائمرپورٹر)پشاور کے علاقے نوتھیہ میں گھر کے اندر مبینہ طور پر گیس سلینڈر زورداردھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں5افراد زخمی ہوگئے،دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس سے گھر کی چھت ودیواریں منہدم ہوگئیں جبکہ اس کا ملبہ گاڑی اور رکشہ پر آگرا جس سے دونوں گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔دھماکے سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا تھا اور بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے تھے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو کی امدادی ٹیموںنے زخمیو ں کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ ملبہ ہٹانے کیلئے آپریشن جاری رہا۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق دھماکہ نوتھیہ کے علاقے مشتاق آباد میں ہوا ہے جہا ں ابتدائی اطلاعات کے مطابق گھر کے اندرمبینہ طور پرسلنڈر زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا تھا، ریسکیو1122 کی فائر ٹیم اور ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئیں اور انہوں نے 5 زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداددینے کے بعد 3زخمیوں کو علاج معالجے کےلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ ریسکیو نے بتایاکہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور تمام زخمی معمولی زخمی ہوئے ہیں جبکہ ملبہ ہٹانے کا کام بھی جاری رہا ۔ادھر وائرل ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ دھماکے سے گھر منہدم اور ملبہ باہر کھڑی گاڑی اور رکشے پر آگری جس سے دونوں گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔دھماکے سے بھاری مالی نقصان ہوا ہے ۔
پشاور سے مزید