پشاور (نیوز رپورٹر) پشاور کی مقامی عدالت نے ٹریفک حکام کو رنگ روڈ موٹروے پر غیر قانونی اڈہ بند کرانے اور قانونی اڈے کو کھولنے کے احکامات جاری کر دیے پشاور کے سول جج احتشام الحق کی عدالت میں سرور بس ٹرمینل کے مالک سرور خان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ انہوں نے رنگ روڈ پر ٹی ایم اے اور دیگر متعلقہ اداروں کی این او سی سے قانونی ٹرانسپورٹ اڈہ قائم کیا ہوا ہے تاہم ایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹر اور ڈی ایس پی رنگ کی جانب سے ان کا اڈہ کئی روز سے بند کر دیا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں رنگ روڈ موٹروے پر غیر قانونی طور پر گاڑیوں کو سواریاں بٹھانے پر ٹریفک حکام کوئی کارروائی نہیں کر رہے مقامی عدالت نے ٹریفک حکام کو دو دن کے اندر اندر رنگ روڈ موٹروے پر غیر قانونی اڈہ بند کرانے اور قانونی اڈے کو کھولنے کے احکامات جاری کر دیے۔