• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپر کوہستان مالی سکینڈل میں گرفتارنجی کمپنی کے مالک کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

پشاور (نیوز رپورٹر)احتساب عدالت پشاور نے اپر کوہستان مالی سکینڈل میں گرفتارنجی کمپنی کے مالک کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا۔احتساب جج امجد ضیاء صدیقی نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ دوران سماعت عدالت کو بتایا گیاکہ ملزم امیر زیب داسو اپر کوہستان کا رہائشی ہے جس پر الزام ہے کہ ان کے نام پر نجی انٹرپرائز کمپنی ہے جس کے سکینڈل میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ تفتیشی آفیسر کے مطابق ملزم کے نیشنل بینک اور عسکری بینک داسو کے اکاؤنٹس میں 35 کروڑ 73 لاکھ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے ، دوران سماعت عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ ملزم کی جسمانی ریمانڈ کی مدت مکمل ہوئی ہے ۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
پشاور سے مزید