کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رکن بلوچستان اسمبلی میر عبیداللہ گورگیج نے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 12 مقامات پر دہشت گردی کے واقعات کو ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز ، پولیس اور قانون نافذ والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شرپسند عناصر کے ناکام عزائم خاک میں ملادیئے ، ایک بیان انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر کا بیک وقت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کا مقصد صوبے میں خوف و ہراس پھیلانا تھا جس میں انہیں ناکامی ہوئی ، سیکورٹی فورسز اور پولیس نے غیرمعمولی جرات ، پیشہ وارانہ مہارت اور قربانی کی اعلیٰ مثال قائم کرکے بلوچستان کے امن سے کھیلنے والوں کو عبرت کا نشان بنایا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے امن سے کھیلنے والوں کے لیے یہاں کوئی گنجائش نہیں ، بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کیلئے صوبائی حکومت اور سیکورٹی ادارے ہم آہنگی سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔