کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پی پی ایچ آئی بلوچستان نے اپنے جاری ترقیاتی اور گورننس اصلاحاتی سفر میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے مکمل طور پر مربوط آن لائن بھرتی پورٹل کا اجرا کردیا ہے اس اقدام کے تحت طویل عرصے سے رائج روایتی بھرتیوں کے نظام کی بجائے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی شفاف متعارف کرایا گیا ہے ترجمان پی پی ایچ آئی کے مطابق حکومت بلوچستان کے ادارہ جاتی مضبوط اور ڈیجیٹل تبدیلی کے وسیع تر ایجنڈے سے ہم آہنگ ، نیا پورٹل درخواست گزاروں کو مرکزی پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جہاں وہ دستیاب اسامیوں کا مشاہدہ کرکے آن لائن درخواستیں جمع کراسکتے ہیں جبکہ اپنی درخواست کی صورتحال دیکھ سکتے ہیں اس نظام کے ذریعے میرٹ ، مساوی مواقع اور عمل کی شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے ترجمان کے مطابق یہ پورٹل پی پی ایچ آئی بلوچستان کے نئے تیار کردہ انٹرپرائز ریسورس پلاننگ سسٹم کے ساتھ مکمل طور پر مربوط ہے جس کے باعث ہیومن ریسورس اور افرادی قوت کے انتظامی ماڈیولز سے موثر ربط قائم ہوتا ہے ، اس انضمام سے ادارہ جاتی کارکردگی میں بہتری ، اندرونی کنٹرول کی مضبوطی اور ڈیٹا پر مبنی فیصلوں کو فروغ ملتا ہے ، پورٹل کا اجرا صحت کے شعبے میں جوابدہی اور بہتر عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے پی پی ایچ آئی بلوچستان کے عزم کی واضح عکاسی کرتا ہے۔