کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ملک بھر میں سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحانات کا آغاز 4 فروری سے ہوگا،اس حوالے سے فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے اہم ہدایات جاری کی ہیں،ایف پی ایس سی کے پبلک نوٹس کے مطابق ، تمام رجسٹرڈ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئی جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔پبلک نوٹس میں کہا گیا کہ امیدوار امتحان سے پہلے اپنے قومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کی میعاد کی تصدیق کر لیں اور اگر میعاد ختم ہو چکی ہو تو اسکی فوری طور پر تجدید کروائیں پرانے شناختی کارڈ یا پاسپورٹ قبول نہیں کیے جائیں گے۔