• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جان جمالی کی BUJ کی کابینہ کومبارکباد

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر جان محمد خان جمالی نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب صدر منظور احمد رند ، جنرل سیکرٹری شاہ حسین ترین ، سینئر نائب صدر فرید اللہ ، نائب صدر ظفر بلوچ ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری کفایت علی ، جوائنٹ سیکرٹری عدنان سعید ، فنانس سیکرٹری عصمت سمالانی اور مجلس عاملہ کے اراکین شہزادہ ذوالفقار، رضا الرحمٰن ، سلیم شاہد، خلیل الرحمٰن، ارشد بٹ، مرتضیٰ زہری اور محمد عامر کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہےکہ نو منتخب کابینہ صحافتی برادری کو درپیش مسائل کے حل ،صحافیوں کے معاشی اور پیشہ ورانہ حقوق کے تحفظ اور صوبے میں ذمہ دارانہ اور آزاد صحافت کے فروغ کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی۔
کوئٹہ سے مزید