• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکورٹی فورسز نے شرپسند عناصر کے عزائم کو خاک میں ملادیا، یونس بلوچ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سابق ڈپٹی میئر کوئٹہ و مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے فوکل پرسن میر یونس بلوچ نے سیکورٹی فورسز کو کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف مقامات پر بروقت اور موثر کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنی سیکورٹی فورسز کی جرات اور پیشہ وارانہ مہارت پر فخر ہے جنہوں نے شرپسند عناصر کے مذموم عزائم کو خاک میں ملادیا ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن تباہ کرنے کی کوشش کرنے والوں کو کبھی کامیابی حاصل نہیں ہوگی ہم ایسی ہر کوشش کو اتحاد و اتفاق سے ناکام بنائینگے یہ ملک بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے انہوں نے سرزمین کی حفاظت کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے پولیس اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے انہوں نے کہا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید