کوئٹہ(این این آئی ) بلوچستان کے محکمہ تعلیم کی 8گاڑیاں سابق ریٹائرڈ افسروں کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے محکمے نے ان آفیسرزکے خلاف کارروائی کیلئے ریکارڈ کی چھان بین شروع کر دی ،محکمہ تعلیم کے حکام کے مطابق محکمے کی 8گاڑیاں ایسی ہیں جو محکمے سے ریٹائرڈ ہونے والے افیسران ابھی تک استعمال کررہے ہیں اور انہوں نے یہ گاڑیاں محکمہ تعلیم کو واپس نہیں کی ہیں۔ڈائریکٹر تعلیم بلوچستان اخترکھیتران کا کہنا تھا کہ آٹھ گاڑیوں کے سابق ریٹائرڈ آفیسران کے زیر استعمال ہونے کی معلومات ہوئی ہیں ،محکمہ کی جانب رکارڈ کی چھان بین شروع کردی چھان بین مکمل ہونے کے بعد ان آفیسران کے خلاف کارروائی کا لکھا جائے گا۔