کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی،اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے با تیں کرنے لگیں،مہنگائی کی وجہ سے عوام کا جینا دو بھر ہو کر رہ گیا، بازاروں میں سبزی، فروٹ، گوشت، دودھ،دہی،بیکری آئٹمز اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں آئےروز اضافے کے سبب غریب عوام بے کسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،دو کاندار گورنمنٹ کی ریٹ لسٹ کے مطابق اشیائے خو ردونوش فروخت نہیں کرتے اور نہ ہی معیاری اشیاء صارفین کو مہیا کی جاتی ہے۔دوسری جانب دوکانداروں نے کہاکہ تھوک مارکیٹ سے اشیاء خوردونوش مہنگے دامو ں مل رہی ہے اور ہم مہنگی خریدکر کم ریٹ پر فروخت نہیں کرسکتےعوامی حلقوں نے کا روائی کامطالبہ کیاہے۔