• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچلاک: رہزنوں نے ایک نوجوان سے موٹرسائیکل موبائل فون اور نقدی چھین لی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کچلاک میں مسلح رہزنوں نے دن دیہاڑے ایک نوجوان سے موٹر سائیکل ،موبائل فون اور نقدی چھین لی۔تفصیلات کے مطابق کچلاک میں سملی کے قریب مین شاہراہ پر دن بارہ بجے کے وقت مسلح موٹرسائیکل سواروں نے ایک نوجوان نورعلی سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل ،موبائل فون اور نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے ۔ واقعہ کی اطلاع فوری طور پر کچلاک پولیس کو دے دی گئی۔کچلاک پولیس نے اس سلسلے میں تفتیش شروع کردی ہے۔
کوئٹہ سے مزید