• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتونخوامیپ چمن کا اجلاس، 8 فروری کی ہڑتال کیلئے حکمت عملی طے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع چمن کی ضلعی کمیٹی کا اجلاس قائم مقام سیکرٹری حاجی جمال اچکزئی کی زیرصدارت ہوا جس میں تنظیمی سیاسی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی اور اس کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کا لائحہ عملے طے کرتے ہوئے 8 فروری کی ہڑتال کی کامیابی کے لیے حکمت عملی طے کی گئی اجلاس سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری صلاح الدین خان اچکزئی ، صوبائی جنرل سیکرٹری کبیر افغان ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری نظام عسکر ، مرکزی کمیٹی کے رکن عبدالحلیم پہلوان اور ضلع سینئر معاون سیکرٹری کریم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کی شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کو کامیاب بنانا ہوگا یہ پیغام ان قوتوں کے لیے ہوگا جنہوں نے 8فروری 2024کے انتخابات میں زر وزور کے ذریعے دھاندلی کرکے عوام کے حقیقی نمائندوں سے جیتی ہوئی نشستیں چھین کر جعلی نمائندوں کے حوالے کرکے انہیں عوام پر مسلط کیا اور انہیں مسائل سے دوچار کیا گیا۔
کوئٹہ سے مزید