کوئٹہ( پ ر ) تحریک انصاف کے رکن سابق میئر ناظم محمد رحیم کاکڑ نے گیس کمپنی کی بے حسی کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ کوئٹہ شہر اور نواحی علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے شہری گیس کی کمی کا رونا روتے رہتے ہیں مگر گیس حکام صرف من پسند علاقوں میں گیس پریشربڑھاتے ہیں دیگر علاقوں کو نظرانداز کیاجاتا ہے جوکہ قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب کاکڑ اور ایڈمنسٹریٹرمیٹروپولیٹن مجیب الرحمٰن قمبرانی کی کارکردگی قابل تعریف ہے کوئٹہ میں سڑکوں پلوں اور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جارہا ہے جونیئر سینئر اسسٹنٹ کالونی، وحدت کالونی اور جی او آر کالونی واٹر سپلائی جلد واسا کےحوالے کی جائیں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو بابر خان کاکڑ ،سیکرٹری پی ایچ ای ہاشم غلزئی ایم ڈی واسا مجیب الرحمن کاکڑ پانی کا مسئلہ بھی حل کرینگے۔