• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے میں دہشت گردوں کے حملے قابل مذمت ہیں، روزی خان کاکڑ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر روزی خان کاکڑ ، صوبائی رہنما حاجی خان محمد بڑیچ ، کوئٹہ سٹی کے صدر نور الدین کاکڑ ، زبیر بڑیچ و دیگر نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی بلاتعصب رنگ ونسل خدمت کررہی ہے پارٹی کی مخلوط صوبائی حکومت نے دوسال کے دوران صوبے کے تمام اضلاع میں یکساں بنیادوں پر ترقیاتی کام کرائے ہیں جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ، صوبے میں دہشت گردوں کے حملے قابل مذمت ہیں سیکورٹی فورسزاور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جس پر وہ خراج تحسین کی مستحق ہیں یہ بات انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حاجی خان محمد بڑیچ کی جانب سے دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کیلئے ہر فورم پرآؤاز بلند کی ہے۔
کوئٹہ سے مزید