کوئٹہ ( خ ن)ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی اسمبلی غزالہ گولا نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد کارروائیوں کو بروقت ناکام بنانے پر سکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد صوبے میں خوف کی فضا قائم کرنا چاہتے تھے، مگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر اور فوری حکمت عملی نے ان کے عزائم خاک میں ملا دیے انہوں نے پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیت اور قربانیوں کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے والوں کے لیے یہاں کوئی جگہ نہیں۔ ڈپٹی اسپیکر نے دہشت گردی کے واقعات میں جامِ شہادت نوش کرنے والے اہلکاروں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور مکمل یکجہتی کا اظہار کیا غزالہ گولا نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی ہر کوشش کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے حکومت اور سکیورٹی ادارے باہمی تعاون سے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔