• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ پولیس مقابلے، 2 ملزمان ہلاک، زخمیوں سمیت 9 گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی( اسٹاف رپورٹر )مبینہ پولیس مقابلوں میں دو ملزمان ہلاک اور زخموں سمیت9کو گرفتار کر لیا گیا ،3 ملزمان کا تعلق بھتہ مافیا سے منسلک وصی اللہ لاکھو، جمیل چھانگا اور عبدالصمد کاٹھیاواڑی گروپوں سے ہے،تفصیلات کے مطابق فیروز آباد پولیس نے ٹیپو سلطان روڈ پر مبینہ مقابلے میں دو ملزمان کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان کے دو ساتھی ملزمان فرار ہو گئے،گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ دو پستول، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ، جناح اسپتال میں دوران علاج ریاض اور وقاص نے دم توڑ دیا،شاہ لطیف ٹائون پولیس نے سیکٹر 31 بی نیازی چوک کے قریب مویشیوں کی گاڑیاں اور باڑوں سے جانور لے جانے میں ملوث زخمی ہاشم ولد دڑی بخش اور محمد ریاض ولد محمد رمضان کو مبینہ مقابلے مبں گرفتار کرکے تیس بور پستول برآمد کرلیا ، ابراہیم حیدری پولیس نے پنجابی پاڑہ کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ملزم سلطان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ ، نقد رقم اور موبائل فون برآمد لیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا،قائد آباد پولیس نے مجید کالونی احسن گراؤنڈ کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک زخمی اسلام اللہ ولد صاحب جان اور ساتھی محمد صادق عرف مٹکے ولد سید حفیظ کو گرفتار کرکے اسلحہ، نقد رقم، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ،عزیزآباد پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ثناءاللہ ولد لال جان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا ملزم عبداللہ فرار ہو گیا،گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول ،لوڈ میگزین اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی، علاوہ ازیں رینجرز اور ایس آئی یو نے کشتی مسجد گارڈن کے نزدیک بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ آپریشن کرکے مبینہ مقابلے میں 3 ملزمان سید باسط حسین عرف شاہ رخ، عبدالصمد اور محمد طحہٰ عرف مایا کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، ملزمان کا تعلق بھتہ مافیا سے منسلک وصی اللہ لاکھو، جمیل چھانگا اور عبدالصمد کاٹھیاواڑی گروپوں سے ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید