کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پاک بحریہ کے زیرِ اہتمام مشق سی گارڈ 2026 کی افتتاحی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل فیصل امین نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، سی گارڈ 2026 اس سلسلے کی تیسری مشق ہےجو 2 تا 9 فروری تک جاری رہے گی، یہ مشق پاک بحریہ کی جانب سے قومی سطح پر کی جانے والی ایک اہم کاوش ہے جس کے تحت بحری شعبے سے وابستہ مختلف اداروں بشمول شپنگ، ماہی گیری، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور نجی شعبے کی نمائندہ تنظیموں کو یکجا کر کے سمندر میں درپیش مختلف نوعیت کے چیلنجز کا مشترکہ مقابلہ کرنا ہے،وائس ایڈمرل فیصل امین نے اس قومی سطح کی مشق کے انعقاد پر تمام اسٹیک ہولڈرز کی شرکت اور ان کی کاوشوں کوقابلِ تحسین قرار دیا افتتاحی بریف میں پاک بحریہ کے افسران، سرکاری اداروں کی قیادت، نجی شعبے کی نمایاں شخصیات اور ماہی گیری کے شعبے سے وابستہ نمائندگان نے شرکت کی۔