• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت علماء اسلام کا اتوار کو یومِ سیاہ منانے اور احتجاج کا اعلان

کراچی (رپورٹر) جمعیت علماء اسلام سندھ نے اتوار 8 فروری کو کراچی میں یومِ سیاہ منانے اور کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کردیا ہے، احتجاجی مظاہرے سے جمعیت علماء اسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو خطاب کریں گے، احتجاج گل پلازہ آتشزدگی کے المناک سانحے میں حکومتی غفلت، 2024 کی انتخابی دھاندلی، سندھ حکومت کی نااہلی، بیڈ گورننس، بجلی و گیس کے مصنوعی بحران، بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف کیا جائے گا، سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان کی صدارت میں جمعیت علماء اسلام کی صوبائی مجلس عاملہ کے کراچی میں موجود اراکین، کراچی کے تمام اضلاع اور ٹاؤنز کے امراء و نظمائے عمومی، جےٹی آئی کے ذمہ داروں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جمعیت علمائے اسلام نے گل پلازہ سے متعلق کمشنر کراچی کی رپورٹ کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور مطالبہ کیا کہ سانحے کے ذمہ دار عناصر کو فوری طور پر کٹہرے میں لایا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید